چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ حذف کردیئے

جمعہ 5 جنوری 2024 17:45

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ حذف کردیئے۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دور ان سینیٹر اسحق ڈار نے کہاکہ دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ کو حذف کردیں، دوست محمد نے جو باتیں کی بہت سی باتیں میرے علم میں نہیں تھیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں یہ مناسب نہیں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہو۔

انہوںنے کہاکہ میں اعظم نذیر تارڑ کو بھی یاد دلانا چاہوں گا کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں اور نگران حکومت کو بھی کہا جا سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں لوگوں کو حق ملنا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ حذف کردیئے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایاکہ گلوبلی ہمارا سوشل سیکٹر پر بہت کم خرچ ہے۔

(جاری ہے)

اسحق ڈار نے کہاکہ تمام صوبوں کی یہاں نمائندگی ہے، صوبوں کے وسائل ان کے پاس ہیں۔

سینیٹر اسحق ڈار نے کہاکہ کہاجاتا ہے وزیراعظم ہونے سے بہتر ہے صوبے میں چیف منسٹر ہوں، صوبے مل کر وفاقی حکومت کے ساتھ طے کریں کہ صحت اور تعلیم پر خرچ میں کئی گنا اضافہ ہونا چاہیے۔اجلاس کے دور ان حماس کے ترجمان خالد قدومی سینیٹ اجلاس کے دوران گیلری میں موجود تھے ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہمیں فلسطینی بھائیوں پر فخر ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر مشاق احمد نے کہاکہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، او آئی سی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرے، او آئی اسی پبلک ہیئرنگ کرے، امریکہ نے اسرائیل کو سپورٹ دی ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔