عمرایوب کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی

جمعہ 5 جنوری 2024 18:16

عمرایوب کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے این اے 18 ہری پور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے عمر ایوب پر اعتراض کرنے والے بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کرلیے۔