پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور اہلیہ کے این اے 163سے الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے

جمعہ 5 جنوری 2024 18:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) بہاولنگر ضلع کے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت : پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور انکی اہلیہ رضوانہ بسرا کے این اے 163 سے الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے : الیکشن ٹربیونل نے آر او کی جانب سے شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات کو ختم کردیا جبکہ پی پی 244 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک مظفر خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے اور اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی 243 سے سابق ایم پی اے عبداللہ وینس کے کاغذات نامزدگی بھی الیکشن ٹربیونل نے مسترد کردیئے : پی پی 244 سے ملک مظفرخان اور پی پی 243 سے عبداللہ وینس پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہیں : دونوں پی ٹی آئی راہنماں پر 9 مئی کیحوالے سے اور دیگر ایف آئی آرز درج ہیں ۔