صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان کا دورہ، شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا

ہفتہ 6 جنوری 2024 18:38

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2024ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان کا دورہ کیا اوردسترخواں پر شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹرسٹ کی جانب سے دستر خوان کے انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا۔ صدر مملکت نے سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ کا بھی دورہ کیا اور بزنس اسکول میں زیرِ تعلیم طلبا سے بھی گفتگو کی۔