شہر کا صنعتی ماڈل دوسرے شہروں کیے لیےقابل تقلید ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

پیر 8 جنوری 2024 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہر تیزی سے ترقی کرتا ہوا شہر ہے، حکومت پنجاب کی زیر نگرانی شہر کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام جاری ہیں جن میں سے بیشتر 31مارچ تک مکمل ہونے جارہے ہیں، سیالکوٹ شہر کا صنعتی ماڈل ملک کے دوسرے شہروں کے لیے قابل تقلید ہے اس ماڈل کو اپنا کر ملک کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا اور بیروزگاری کے چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیالکوٹ میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں پر بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے انڈسٹریز اور کاروبار کے لئے تمام سہولیات اور این او سی دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 34سینئر مینجمنٹ کورس(ان لینڈ سٹیڈی ٹور)کے شریک 18رکنی افسران کے وفد کو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے چیف انسٹر یکٹر طارق بختیار، ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ شوکت حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر، 34ویں ایس ایم سی میں شریک عدنان عباس، احمد زیب، اختر سعید، غلام سعید خان، افتخار احمد، خضر سلیم، محمد ارشد، محمد اسلم، محمد حسین، محمد اعجاز خان، محمد کبیر آفریدی، محمد سلیم، مشرف خان،نیاز علی خان، شاہبد اللہ، سہیل خالد، تاشفین حیدر اور سید توقیر حیدر شاہ شریک تھے۔