شیخوپورہ شیش محل روڈ پر آگ تاپتے ہوئے زہریلا مواد پھٹ گیا،2افردار جھلس گئے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ پیر 8 جنوری 2024 16:03

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2024ء) شیخوپورہ کے علاقے شیش محل روڈ پر کباڑیا ادریس کے کباڑ خانے میں آگ تاپتے ہوئے اچانک آگ کے الاوے سے کوئی زہریلا مواد پھٹ گیا جس سے قریب بیٹھے آگ تاپتے والے دو افراد جن میں ایک کا ہاتھ اور دوسری کا چہرا جھلس گیا جن کو فوری طور پر مقامی افراد نے سول ہسپتال شیخوپورہ کی ایمرجنسی شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

کباڑ خانوں اور گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف متعلقہ محکمے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر کاروائیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں ۔

ایک جھلسنے والے شخص کا تعلق جنڈیالہ شیر خان سے جبکہ دوسرے شخص کا تعلق بھکھی روڈ سے بتایا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ کے الاوے میں کوئی زہریلا مواد تھا جو اچانک پھٹ گیا کباڑ خانے کا مالک جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شیخوپورہ چوہدری وقار نے اس واقعے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :