لاہورہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے

پیر 8 جنوری 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے،این اے66 اور پی پی 36 وزیر آباد سے محمد احمد چٹھہ اور فیاض احمد چٹھہ ،این اے71 سے حافظ حامد رضوان کے کاغذات نامزدگی منظور،این اے 108 فیصل آباد سے صاحبزادہ محبوب سلطان،این اے 116 شیخوپورہ سے خرم منور منج کی اپیل منظور ہوگئی،عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،این اے 129 لاہور سے میاں اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی،قصور کے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پی پی55 سے ارسلان حفیظ ،پی پی 139 شیخوپورہ سے اعجاز حسین ،پی پی 160 سے تحریک انصاف کے عمار علی جان ،پی پی 167 سے ملک ظہیر،پی پی 175 قصور سے مسز مزمل مسعود بھٹی ،پی پی177 سے مہر محمد سلیم اور پی پی 178سے بیرسٹر شاہد مسعود کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔