گورنرحاجی غلام علی سے ضم اضلاع اور سابقہ ایف آرز سے گورنمنٹ کالجز کے لیکچررز کی گورنر ہاس میں ملاقات
بدھ 10 جنوری 2024 22:29
(جاری ہے)
وفد کے شرکا نے کہاکہ نوجوان لیکچررز ضم اضلاع کے کالجز میں اپنے فرائض ایمانداری و انتہائی محنت سے انجام دے رہے ہیں۔گورنرنے اس موقع پرچیف سیکرٹری اور سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم سے فوری رابطہ کیا اور لیکچررز کامسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں جس پرچیف سیکرٹری نے کہاکہ کہ ان کے مسئلے پر ہمدردانہ غورکرکے مسئلہ حل کردیاجائیگا۔
گورنرنے کہاکہ لیکچررز کو معطل نہیں کیا جائے گا لیکن لیکچررز بھی اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔گورنرنے کہاکہ روایتی تعلیم سے ہٹ کر جدید تعلیم و تحقیق پرتوجہ دیں۔وفد کے شرکا نے گورنرکی جانب سے متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ کرنے اور لیکچرر زکامسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس سے نہ صرف متعلقہ لیکچررز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ وہ مزید محنت اور جانفشانی سے تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں معماران قوم کو بے حد عزت و تکریم اور نہایت باوقار مقام حاصل ہوتا ہے کیونکہ وہ مستقبل کے معمار ہونے کے ناطے قوم کے محسن ہوتے ہیں۔حکومت کثیررقم تعلیم کے شعبہ پرخرچ کررہی ہے اور اس کے بدلے آپ نے بھی ایمانداری اور تندہی سے ضم اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے اور وہاں پر تعلیم کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے اساتذہ پرزوردیاکہ آپ در اصل میں قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو ملک کی خدمت کے قابل بنانے کی ذمہ داری آپ کے حوالے ہیں،آپ نے قول وفعل سے اپناعلم صحیح معنوں میں نوجوانوں کومنتقل کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کرداراہمیت کا حامل ہوتاہے اور اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کو پروان چڑھانا اور تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ خود اساتذہ کاانتہائی احترام کرتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ درس وتدریس پر مرکوز کرسکیں۔علاوہ ازیں گورنرسے انجم اقبال کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی اور مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ وفد میں عطا الرحمن، تیمور احمد، اسماعیل خٹک اور اقبال خٹک شامل تھے۔ دریں اثنا گورنرسے فضل قدوس اور فضل اللہ نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.