علاقے سے بہت زیادتیاں ہوئی ہیں اب بردشت نہیں کریں گے ،میر فیصل خان جمالی

بدھ 10 جنوری 2024 22:47

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) علاقے سے بہت زیادتیاں ہوئی ہیں اب بردشت نہیں کریں گے اقتدار میں ہوکر دھوکہ دیا لیکن اب ہم نے سوچا کہ کچھ عوام کے لیے کرنا ہے۔میر فیصل خان جمالی پچھلے دس سالوں سے حکومت میں رہ کر بھی نہ روڈ ہے‘ نہ ہسپتال ہے‘نا کالج ہے‘نہ کوئی پارک اب عوام جاگو وقت آیا ہے اپنی قسمت بدلومیر ذوالفقار علی جمالی ہم نے ہمیشہ جان جمالی کا ساتھ دیا لیکن اتنے تنگ ہوئے اب جان چھڑونے پر مجبور ہوئے۔

علاقے کو تباہی کے دیہانے پر پہنچایا ہے اب ہم میر فیصل خان جمالی کے ساتھ ہیں اب تیر چلے گاتفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے حوالے سے گزشتہ روزگوٹھ ارباب خان جمالی میں سیاسی سماجی رہنما میر خان جمالی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 17 سے نامزد امیدوار سردار ذادہ فیصل خان جمالی کے اعزاز میں شمولیتی جلسہ منعقد کیا اس موقع پر میر خان جمالی نے اپنی برادری دوست و احباب سمیت جنرل الیکشن میں سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی مکمل حمایت ک اعلان کردیا اس موقع پر ایک پر وقار تقریب ہوئی تقریب سے سردار زادہ فیصل خان جمالی۔

(جاری ہے)

سربراہ میر ذوالفقار علی خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برداشت سے بات بڑھ گئی علاقے سے بڑی زیادتیاں ہوئی ہیں علاقے کو زرعی پانی کے لیے کچھ نہیں کیا علاقہ غیر آباد اور بنجر کر دیا لوگ نقل مکانی کر گئے۔ نہ کوئی اسکول اچھا دیا نہ کوئی گرلز کالج کے بلڈنگ بنائی گئی تمام روڈ بنائے لیکن دو مہینے ٹوٹ گئے عوام نفرت میں آگئے تنگ ہوکر میدان میں آگئے ۔

ہمارے سیاسی قائید میرظفر الللہ خان نیہمیں سیاست سکھائی آج اس کی کمی محسوس ہو رہی ہے خیکن انشا اللہ اپنے بھائی کا ساتھ نہ چھوڑیں گے اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔اس موقع پر میرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک الائنس بنائی جس میں سب نے فیصلہ پی پی پی رہنما میر فیصل جمالی کے حق میں دے دیا جس میں جمالی برادری کے علاوہ دیگر اقوام بھی ہیں وقت آگیا کہ جونوکریاں بھی فروخت کرتے تھے اب ہم سے کیسے ووٹ مانگیں گے ہم میرفیصل خان کے حق میں دیا انشا اللہ جیت کر دیکھائیں گے اس موقع پر میر نوریز خان جمالی سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی میر شاہ مرید خان جمالی سید لیاقت علی شاہ سردار محمد جان پندرانی میر صفدر خان جمالی میر کلیم اللہ خان جمالی میر ریاض خان ہجوانی میر حسن خان شہلیانی دیدار خان جمالی ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی علی بخش جمالی نور اللہ جمالی مومن علی جمالی رئیس شہزادہ جمالی اکبر جمالی اعجاز احمد ہجوانی شمس ہجوانی محمد انور بنگلزئی علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔