ٌپیپلز پارٹی 8 فروری کو عوامی قوت سے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی،پارٹی رہنماء

عوا م الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ سے پارٹی کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے، گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب

بدھ 10 جنوری 2024 21:05

m کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر سابق وفاقی وزیر الحاج سردار محمد عمر گورگیج، مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق کور کمانڈر و سابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار این اے 260 جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، میر محمد اسماعیل پیرکزئی۔ نامزد امیدوار خاران صوبائی اسمبلی پی بی 33 میر نورالدین نوشیروانی، صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی، مرکزی رہنما صوبائی نامزد امیدوار پی بی 31 واشک میر محمد اعظم ریکی،، مرکزی رہنما میر محمد اکرم راسکوئی۔

حاجی آغا خان ریکی ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی ۔حاجی اسا تگاپی ڈاکٹر مبارک علی بادینی۔

(جاری ہے)

ضیا شفیع ودیگر کا پیرکزئی ہاس خاران میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سی سی ممبر معتبر شخصیت سابق ضلعی نائب ناظم خاران میر محمد اسماعیل پیرکزئی کی سربراہی میں سینکڑوں افراد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری کو عوامی قوت سے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی آئے روز مختلف شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام آنے والے جنرل الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ سے پارٹی کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے گرینڈ شمولیتی پروگرام میں میر محمد اعظم درازئی جنرل کونسلر یو سی جنگل، ضیا جان مزارزئی جنرل کونسلر یو سی جنگل، حاجی امتیاز پیرکزئی جنرل کونسلر گوزگی، مقیم الرحمن حسین زئی کونسلر جلازئء، میر شکراللہ قمبرانی کونسلر سبی وارڈ، حاجی غوث بخش کونسلر شیروزئی وارڈ، میر عبدالصمد ملازئی جنرل کونسلر سعداللہ خیل وارڈ، میر محمد ایوب ریکی جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی، میر شفیق الرحمان کونسلر میونسپل کمیٹی، خواتین کونسلر جنگل وارڈ، میر محمد حنیف پیرکزئی، میر علی آحمد پیرکزئی سید حسن شاہ میر عبدالطیف، میر عبدالرب بمعہ براری کنری گوزگی، میر محمد یعقوب ڈومکی، عبدالعزیز، محمد یونس بمعہ برادری کلی کنری، حاجی نور آحمد شاہوانی بمعہ برادری کلی شاہوانی ، میر افتخار آحمد بنگلزئی بمعہ برادری کلی بنگلزئی، میر عبدالعزیز مزارزئی بمعہ برادری کلی عبدالرزاق مزارزئی، میر رحیم بخش، میر علی جان عبدالعزیز، یار جان بمعہ برادری کلی غریب آباد، اخلاق آحمد، کلیم اللہ نعیم اللہ ، ولی اللہ بمعہ برادری کلی شادین کور، پیرک نورا بمعہ برادری کلی درازئی، میر خالق داد برادری کلی تاگزئی، نائب صدر محمد اعظم لوراجہ بمعہ برادری کلی کوٹان، میر رحم اللہ، جمیل رند، وحید رند بمعہ کلی سیبی، میر محمد عالم، محمد انور، حلیم جان بمعہ برادری کلی تاگزئی، میر محمود خان بمعہ برادری کلی شیروزئی، میر جمال خان، میر کمال خان، میر دلشاد خان جمالدینی بمعہ برادری کلی شیروزئی، میر دلمراد ایجناڑی بمعہ برادری کلی ایجناڑی، محمد موسی خان ڈومکی بمعہ برادری کلی مسیت، میر گل محمد، حاجی عبدالمطلب بمعہ برادری کلی چنال، میر فقیر محمد ، میر محمد اشرف بمعہ برادری کلی بڈو، میر محمد حسن، عبدالباسط بمعہ برادری کلی بڈو، میر عطااللہ کبدانی بمعہ برادری کلی بڈو، حافظ عبدالکریم بمعہ ۱برادری کلی کریم آباد، میر عطااللہ قمبرانی، میر محمد ظریف قمبرانی بمعہ برادری کلی کنڈورا، میر نواب خان، احسان اللہ ہوتکانی بمعہ برادری کلی نوک آباد، میر حفیظ اللہ، نادر خان، نثار آحمد، گلزار شاہوانی بمعہ برادری ٹاون خاران، میر عبدالغفار، میر حفیظ اللہ بمعہ برادری ٹاون خاران، میر عبدالباقی بلوچ، کاکا سلیم، منیر بڑیچ بعمہ برادری ٹاون خاران، نور بخش بلوچ، علی دوست، محمد علی کبدانی بمعہ برادری ٹاون خاران، میر رضوان دہانی بمعہ برادری ٹاون خاران، عبدالباسط دہانی بمعہ برادری نورز قلات، عبدالمالک عیسی زئی بمعہ برادری ٹاون خاران، میر آحمد سیاپادبمعہ برادری ٹاون خاران، عبدالکریم ہوتکانی بعمہ برادری کلی کنڈورا، سید افتخار شاہ بمعہ برادری کلی مسیت، میر سمیر گواہرمزئی بمعہ برادری ٹاون خاران، لیڈر محمد ایاز سیاپاد بمعہ برادری ٹاون خاران، پیرک محمد آسا، میر نبی بخش، میر غوث بخش حیدرزئی بمعہ برادری کلی تراتی، میر مندوست خان بمعہ برادری ٹاون خاران، میر مظفر ہوتکانی بعمہ برادری کلی کنڈورا، میر شبیر آحمد ، محی اللہ ملازئء بعمہ برادری ٹاون خاران، سلطان محمد، عزت اللہ بمعہ برادری ٹاون خاران، میر سید آحمد بمعہ برادری ٹاون خاران، راشد مندوخیل بمعہ برادری ٹاون خاران، زاہد علی ملازئی بمعہ برادری ٹاون خاران، ماسٹر پرکاش، سندیپ کمار بمعہ برادری ٹاون خاران، میر عطااللہ ملازئی بمعہ برادری کلی لتاڑ، میر امین اللہ دہانی بمعہ برادری ٹاون خاران، میر گل محمد بمعہ برادری کلی توتازئء، میر محمد حسن بمعہ برادری خاران ٹاون، حافظ نصراللہ بمعہ برادری ٹاون خاران، زین الدین ملازئی بمعہ برادری ٹاون خاران، میر ولی محمد بمعہ برادری کلی سیبی، حاجی نور اللہ بمعہ برادری کلی سبی، حاجی دین ڈگارزئء بمعہ برادری خاران ٹاون، میر قدیر حاجیزئء و دیگر نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں غریب عوام کیلئے ترقیاتی کام کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں، خصوصا ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ پر بہتر حکمت عملی مرتب کرکے رخشان ڈویژن کے عوام کا تقدیر بدل کیا جاسکتا ہے، خاران واشک میں سابق دور میں بہت سے میگا پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے پروجیکٹ پر کام سست روی کا شکار رہا ہماری خواہش اور اولین ترجیح رخشان ڈویژن میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے موقع پیدا کرنا، صحت و تعلیم کی بحالی اور نامکمل اسکیمات کو پائے تکمیل پہنچانے کے ساتھ ساتھ رخشان ڈویژن کو ماڈرن زون بنانا، اور یہ سب کچھ خاران اور رخشان ڈویژن کے عوام کے مثبت فیصلے کی وجہ سے ممکن ہوگا، کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے انہیں خدمت کا موقع فراہم کریں، انھوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین بلوچستان بالخصوص رخشان ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی ہے اور اسی نصب العین کو لیکر میں پارٹی پالیسی کے مطابق سردار محمد عمر گورگیج نے جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے حق میں دستبردار ی کا اعلان کا مقصد پارٹی کے نامزد امیدواروں کے کامیابی کیلئے شب و روز محنت کرکے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ میر محمد اسماعیل پیرکزئی ودیگر شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے ہم سب ملکر اپنی تر صلاحیتوں اور تجربات کو مدنظر رکھکر پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے خاران کی تعمیر و ترقی اور علاقے کے امن کیلئے پارٹی کو خاران میں مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرئینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہدا اور غریبوں کی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کا منشور سیاسی اجارہ داری، سیاسی ٹھیکداروں کا خاتمہ سمیت غریب و متوسط طبقے کو نہ صرف روزگار فراہم کرنا ہے بلکہ علاقے کو تعمیر و ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے، خاران کے عام عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر کے جد و جہد کریں گے، خاران ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ہم سب کے مفادات عزت و ناموس اور علاقہ داری تقسیم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ خاران لاوارث نہیں خاران کی عزت ننگ و ناموس کو اولین ترجیح دے کر اسکی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور انشااللہ کسی بھی درآمدی کو خاران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی اور ہم خاران کی ننگ و ناموس پر کوئی کمپرومائز نہیں ٹ*کرئنگے خاران کا ہر قبیلہ فرد اور شخصیت ہمارے لئے جگر کا ٹکڑا ہے، گرینڈ شمولیتی پروگرام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار کونسلران اور سیاسی و قبائلی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔