شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

بدھ 10 جنوری 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں حلقہ این اے150,151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔