سندھ میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس، ایم کیوایم کراچی کی 15 نشستوں سے دستبردارہونے پرراضی

کراچی کے حلقہ این اے 242 پر شہباز شریف امیدوار ہوں گے اس کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا،ذرائع

جمعرات 11 جنوری 2024 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) سندھ میں ہم خیال جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم نے کراچی میں 10 صوبائی حلقوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 نشستیں اتحادی جماعتوں کو دینے پر بھی اتفاق کیا ہے، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ کی صوبائی نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ امیدوار نامزد کرے گی۔

(جاری ہے)

سکھر، نواب شاہ، میرپور خاص کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہوں گے، کراچی کے حلقہ این اے 242 پر شہباز شریف امیدوار ہوں گے اس کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔قبل ازیں سندھ سے مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں، اتحادیوں سے مشاورت پر پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں رانا مشہود، بشیرمیمن کھیئل داس، کوہستانی، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور ناصرالدین محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں اتحادیوں کی تجاویز اور مشاورت پر غور کیا گیا، مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کا اتحادیوں اور پارٹی رہنماں کی مشاورت سے فیصلوں پر اتفاق ہوا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سندھ میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔