چنیوٹ ،مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے

جمعرات 11 جنوری 2024 23:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے ،سید حسن مرتضیٰ کو ن لیگ نے میدان میں اکیلا چھوڑتے ہوئے کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں کیا تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی پر مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے این اے 94 سے قیصر احمد شیخ اوراین اے 93 سید محمد رضا بخاری مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب چنیوٹ کی سیٹوں پر پی پی 95 سے مولانا الیاس چنیوٹی،پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام اورپی پی 97 سے مہر ثقلین انور سپراء مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ پی پی 96 پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے حسن مرتضی والا حلقہ مسلم لیگ ن نے خالی چھوڑ دیا گیا۔