لاہور ہائیکورٹ نے صحافی ایاز میر کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 11 جنوری 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافی ایاز میر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی،عدالت نے ایاز میر کو حلقہ این اے 60 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے، استدعا ہے کہ عدالت ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔