ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا

جمعرات 11 جنوری 2024 19:55

ٓ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حیدرآبادکی ایک این اے اور دو پی ایس جبکہ مٹیاری ایک این اے اور ایک پی ایس اور ٹنڈو محمد خان کی ایک این اے اور ایک پی ایس پر اپنے اُ میدواروں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی مومنٹ حیدرآ باد ڈسٹرکٹ آ فس پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن حق نواز قائم خانی ، ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے این اے 218 حیدراباد کے لیے نسیم اختر اور پی ایس 60 حیدرآ باد کے لیے سجاد علی خانزادہ,پی اے 61 حیدرآ باد سے ا فتخار احمد راجپوت ،این اے 221 ٹنڈو محمد خان سے امتیاز حسین ،پی ایس 66 ٹنڈو محمد خان سے محمد جاوید راجپوت اور مٹیاری این اے 216 سے محمد عرفان ،پی ایس 56 مٹیاری سے مشتاق احمد میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی رکن حق نواز قائم خانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موروثی حکمرانوں کے سامنے ہمیں چٹان ثابت ہونا ہے تاکہ پاکستان بالخصوص سندھ سے موروثی حکمرانی کا سلسلہ ختم ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے آپ لوگوں پر اعتماد کیا اور ہمیں امید ہے کہ اپ لوگ اپنے طرز عمل سے اس اعتماد کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔