سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو چیلنج کردیا

جمعرات 11 جنوری 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

ایپلٹ ٹریبونل نے فواد چودھری کے این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو برقرار رکھا تھاجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینچ آج بروز جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔فواد چودھری کیجانب سے ایڈوکیٹ ظفر اقبال مانگٹ نے اپیل دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا،فواد چودھری پر بیرون ملک دوروں اور بیان حلفی کے مصدقہ نا ہونے کے اعتراضات لگائے گئے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔