ٖجماعت اسلامی نے پی بی 21 ضلع حب کا ٹکٹ نامزد امیدوار ایڈوکیٹ محمد جان مری کو جاری کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2024 21:57

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) حب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پی بی 21 ضلع حب کا ٹکٹ نامزد امیدوار جماعت اسلامی ایڈوکیٹ محمد جان مری کو جاری کر دیا ہے ایڈوکیٹ محمد جان مری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے پارٹی ٹکٹ وصول کی جبکہ ضلع حب کے ایڈوکیٹ محمد جان مری پی بی 21 ضلع حب سے پاکستان جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ہونگے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی بی 22 ضلع لسبیلہ کا ٹکٹ عبدالمالک رونجھہ کو جاری کر دیا ہے اور این اے 257 ضلع حب، ضلع لسبیلہ اور آواران سے نامزد امیدوار جماعت اسلامی کے مولانا نیاز محمد مینگل جماعت اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار ہونگے انہیں بھی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔