برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

جمعہ 12 جنوری 2024 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 14جنوری کو (بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، لیاقت بازارایکسپریس، واسا، سدرن کمانڈ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 14جنوری اور15جنوری کو (روزانہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، نواںکلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی دنوںمیں سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن ، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ،علاوہ ازیں14جنوری اور15جنوری کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی ،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔