ضلع ننکانہ صاحب ،قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی کی چارنشستوںپراہل امیدواران کی حتمی فہرست جاری

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:44

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چارنشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اہل امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کی دونشستوں کے لیے مجموعی طور پر35امیدواران کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے این اے 111 میں 21 امیدواران جبکہ این اے 112 میں 14 امیدواران الیکشن 2024 میں حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں کے لیے مجموعی طور پر( 95 ) امیدواران کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حلقوں کے ریٹرنگ افسران کی جانب سے پی پی 132 سے 31 امیدواران ، پی پی 133 سے 26 امیدواران ، پی پی 134 میں 17 امیدواران جبکہ پی پی 135 میں کل 21 امیدواران انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ننکانہ صاحب نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ الیکشن 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران نے اپنے اپنے حلقہ جات میں کمپین کا آغاز کر دیا ہے تمام امیدواران الیکشن رولز پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں اور جلسے جلوس و ریلی نکالنے سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لیں ، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف الیکشن رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔