مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد سے راجہ ریاض احمد خاں اور نواب شیر وسیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 منحرف اراکین کوٹکٹ جاری کردیئے

ہفتہ 13 جنوری 2024 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد سے راجہ ریاض احمد خاں اور نواب شیر وسیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 منحرف اراکین کوٹکٹ جاری کردیئے ، طلال چوہدری کی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارٹی راہنما طلال چوہدری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ ، آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو وعدے مطابق ٹکٹ جاری کردیئے جس کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ 104سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ریاض احمد خاں اور این اے 96سے ملک نواب شیر وسیر کو ٹکٹ جاعی کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید منحرف اراکین میں رحیم یار خان این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے 178 سے عامر گوپانگ ہیں جبکہ ملتان این اے 148 سے احمد حسین، 153 سے رانا قاسم نون ہوں گے۔این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی آن لائن ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 96 سے مسلم لیگ ن سابق ایم این طلال چوہدری کو نظرانداز کیا گیا ہے پر وہ ناراض تھے اور آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جس پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پارٹی راہنما طلال چوہدری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ،پارٹی فیصلے سے طلال چوہدری کو آگاہ کر دیا گیا،اس سلسلہ میںپاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری سے ملاقات کی اور ان کو سینٹ ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنا ئی ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے، پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے،جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی،قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔