عام انتخابات 2024، این اے 257 ، پی بی 21 ، پی بی 22 سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:04

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ حب،لسبیلہ اور آواران این اے 257 سے 18، پی بی 21 سے 21 جبکہ پی بی 22 سے 17 امیدواروں کی حتمی فہرست آر اوز نے جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ حب،ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ آواران سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 257 سے 18 امیدوار فائنل قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

آر او بیلہ اسسٹنٹ کمشنر رحمت نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان اور سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور پاکستان پیپلزپارٹی سے میر علی حسن زہری، نیشنل پارٹی وڈیرہ رعجب علی رند قومی اسمبلی کی نشستوں پر سرفہرست ہیں جبکہ پی بی 22 لسبیلہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر 17 امیدوار شامل ہیں جن کی آر او اوتھل اسسٹنٹ کمشنر سید یاسین اختر نے حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ حب سے پی بی 21 حب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر 21 امیدواروں کی حتمی فہرست آر او حب اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد لانگو نے جاری کردی ہے جس میں آزاد امیدواروں سمیت مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار 2024 کے انتخابات میں میدان میں اتریں گے جس میں 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔