سیاسی جماعتوںکے نامزد امیدواروں نے ضلع بدین کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے پارٹی نشانات کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیئے

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) عام انتخابات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ،جی ڈی اے مرزا گروپ جمعیت علما اسلام، جماعت اسلامی ،عوامی تحریک، تحریک لبیک پاکستان ،مرکزی مسلم لیگ اور مسلم لیگ نواز کی جانب قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد پارٹی امیدواروں کی جانب سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کے پاس اپنے پارٹی نشانات جمع کر دئیے ہیں .

پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 222 ماتلی بدین ون پر سابق رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور این اے 223 بدین ٹو پر بھی پارٹی کے سابق امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو جبکہ بدین کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 68 ماتلی پر محمد ہالیپوتو پی ایس 69 تلہار پر میر اللہ بخش تالپور پی ایس 70 پر ارباب امان اللہ پی ایس 71 بدین پر تاج محمد ملاح پی ایس 72 گولارچی پر سابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے پارٹی کی جانب سے دیئے گئے سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں .

جی ڈی اے کی جانب سے این اے 222 بدین ون پر میر حسین بخش تالپور این اے 223 بدین ٹو پر حسام مرزا . جبکہ پی ایس 68 ماتلی پر جی ڈی اے کے منصور خان نظامانی پی ایس 69 تلہار پر میر عبداللہ تالپور پی ایس 70 پر جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا پی ایس 71 بدین پر حسام مرزا اور پی ایس 72 گولارچی پر ایڈووکیٹ امیر آزاد پہنور نے جی ڈی اے کے انتخابی نشان کے لئے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں .

بدین ضلع کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں کے درمیان ہی ہو گا . پیپلزپارٹی نے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سابق امیدواروں کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ ٹنڈوباگو کے صوبائی حلقہ سے نئے چہرے اور امیدوار ارباب امان اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ جی ڈی اے مرزا گروپ کی جانب سے زیادہ تر نشستوں پر نوجوان امیدواروں کو میدان میں اترا ہے �

(جاری ہے)