k ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 کے لئے سید انتظار مہدی شاہ آئندہ سال کے لئے صدر، راجہ شاہد ظفر سیکریٹری اور رستم نذیر فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:50

nراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 کے لئے سید انتظار مہدی شاہ آئندہ سال کے لئے صدر، راجہ شاہد ظفر سیکریٹری اور رستم نذیر فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے انتخابات میں مجموعی طور پررجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4910تھی جن میں 741 ریگولر ووٹر اور 4169 لائف ٹائم ووٹر تھے تاہم گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں 2675 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ لائبریری سیکریٹری اور آڈیٹر کی نشست کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کی 10 نشستوں پر 3 خواتین سمیت تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں سینئر وکیل اظہر محمود مغل کی سربراہی میں راجہ ناصر محمود، راجہ شفاعت خان،راجہ شہزاد جاوید اور واصف علی چوہدری پر مشتمل الیکشن بورڈ نے انتخابی عمل کی نگرانی کی الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد انتظار مہدی شاہ 1467 ووٹ لے کر پہلے اور واصف علی چوہدری 1182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

نائب صدر کی ایک نشست پر غلام علی صدیقی 1233 ووٹ لے کر پہلے، نزہت سردار 971 ووٹ لے کر دوسرے اور شہناز بیگم 456 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں سیکریٹری کی نشست پر راجہ شاہد ظفر 1516 ووٹ لے کر پہلے، راجہ ثاقب حنیف جنجوعہ 1027 ووٹ لے کر دوسرے اور راجہ امتیاز علی ہون 96 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر سعد بن شفیق 1362 ووٹ لے کر پہلے، معظم احمد طارق 1126 ووٹ لے کر دوسرے اورعید محمد 126 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے فنانس سیکرٹری کی نشست پر رستم نذیر 1270 ووٹ لے کر پہلے اور نور احمد 1256 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے یاد رہے کہ لائبریری سیکریٹری کی نشست پر فائزہ اقبال اور آڈیٹر کی نشست پر حمزہ عباسی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں عائشہ کھوکھر، نیلوفر رباب، ثوبیہ حسین، اسدرفیق، سبطین رضوی، عبدالحفیظ، کامران علی، جہانگیر مغل اور نایاب آصف شامل ہیں الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواوں کو ان کے حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے نومنتخب صدر اور سیکریٹری نے بار ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کے ساتھ وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

۔