عوام روایتی سیاستدانوں سے تنگ ، عوام اب جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے‘ ذبیح اللہ بلگن

جماعت اسلامی خدمت کی سیاست کرتی ہے ، جیت کر حلقے میں خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے

پیر 15 جنوری 2024 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ این اے 125چودھری ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خدمت کی سیاست کرتی ہے ، جیت کر این اے 125 میں خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

مراکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ عوام روایتی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں ، عوام اب کی بار جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر این اے 125میں ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کو عوام کا خادم بنائیں گے۔