کوئٹہ ،بجلی بند رہے گی

پیر 15 جنوری 2024 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی منتقلی اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ کیسکو کے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 16 اور17جنوری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی، کسٹم فیڈرز سے صبح ساڑھے 10 سے شام ساڑھے 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز 16 اور17جنوری کو سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈرز سے صبح9سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی،علاوہ ازیں 16جنوری کو کے وی 132ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث دالبندین، چاغی اور کھڈکوچہ گرڈ سٹیشنز سے صبح11سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 16 اور17جنوری کو شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈرز سے صبح10 سے شام 4بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین سٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈرز سے دن 11سے شام ساڑھے5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے بجلی بندش کے باعث متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔