رحیم یارخان، آر او کو دھمکانے کا معاملہ، پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف مقدمہ درج

پیر 15 جنوری 2024 16:57

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) رحیم یارخان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے مرضی کا انتخابی نشان مانگنے اور آر او کو دھمکانے کے معاملے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء اور امیدواروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمے میں این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور حامیوں سمیت 100 سے زائد وکلاء نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے آر او آفس میں گھس کر زبردستی اپنی مرضی کا انتخابی نشان مانگا۔ملزمان نے آر او محمد شفیق سے گالم گلوچ کی، گریبان پکڑا اور دھمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :