ایک طرف ٹوٹی سڑکیں دوسری طرف موٹر ویز ہیں، اسٹیل مل کو بیچنا ہے یا دوبارہ چلانا ہی فیصلہ عوام کو کرنا ، نہال ہاشمی

پیر 15 جنوری 2024 17:32

ایک طرف ٹوٹی سڑکیں دوسری طرف موٹر ویز ہیں، اسٹیل مل کو بیچنا ہے یا دوبارہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک طرف ٹوٹی سڑکیں دوسری طرف موٹر ویز ہیں، اسٹیل مل کو بیچنا ہے یا دوبارہ چلانا ہی فیصلہ عوام کو کرنا ۔کراچی میں ن لیگ کے تحت ملیر میں گھگھر پھاٹک سے گلشن حدید تک انتخابی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر نہال ہاشمی نے این اے 229 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار قادر بخش کلمتی اور پی ایس 85 کے امیدوار پیر حفیظ اللہ سرہندی بھی موجود تھے۔نہال ہاشمی نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ایک طرف روزگار اورایک طرف بیروزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹوٹی سڑکیں دوسری طرف موٹر ویز ہیں، اسٹیل مل کو بیچنا ہے یا دوبارہ چلانا ہی فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے کہا کہ ایک طرف 15 سالہ وہ حکومت ہے جس نے 22 ہزار ارب، نوکریاں اور زمینیں بیچ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کا سلسلہ جاری رہے یا اپنے بچوں کا مستقبل دیکھنا ہے۔قادر بخش کلمتی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی ثبوت ہے کہ ملیر کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلی ان کے خلاف ریفرنڈم ہے، جنہوں نے ملیر کو تباہ کیا ، میاں نواز شریف ہی اسٹیل ملز کو چلا سکتے ہیں۔