جامعہ نعیمیہ کاسالانہ جلسہ دستار فضلیت 21جنوری کومنعقد ہوگا،ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

پیر 15 جنوری 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2024ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جامعہ نعیمیہ کاسالانہ جلسہ دستار فضلیت 21جنوری کومنعقدہوگا،جس میں عالم،مفتی کورس اورحفظ وتجوید کے 200سے زائد طلبہ کو سند فراغت سے نواز جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں طے پایا کہ سالانہ تقریات کی 3نشستیں ہوں گی، پہلی نشست ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید اور دوسری نشست مفتی محمدحسین نعیمی کی یاد میں منعقدہوگی جبکہ تیسری نشست میں ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اورنمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز اورانعامات سے نواز جائے گاجبکہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار کا عنوان غزہ اورفلسطین کی موجودہ صورتحال اورمسلم امہ کی ذمہ داریاں ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات میں ملک بھر سے علما اہل سنت،ناظمین مدارس اورکارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔اجلاس میں علامہ قاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ڈاکٹرحسیب قادری،علامہ مختیار احمدندیم،صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی،مفتی محمدعمران حنفی،حافظ ارشد اقبال نعیمی،مفتی محمدعارف حسین،مولاناشفقت علی یوسفی،علامہ عرفان قادری،علامہ نذر فرید،علامہ احتشام فاروقی،حافظ غلام علی اعوان،علامہ محمدحنیف ضیغم،پروفیسروارث علی شاہین،قاری سعید احمدنقیبی،پروفیسرشہزاد احمدنقشبندی،حافظ ساجد رشید،علامہ عابد نعیمی،مولانا ندیم ڈار،مولاناجمیل احمدنعیمی،مفتی صداقت علی اعوان،پیر محمدانوار چشتی،پروفیسر شاہد اقبال،علامہ محمدظفراقبال،حافظ سعید احمد،مولانا جنیدخالق،علامہ وسیم احمد،مولانا ریاض احمد،علامہ برکات احمدصدیقی،مفتی عبدالستارسعیدی،علامہ غلام یاسین باوری، محمدعمران حسین،حافظ اظہر حسین،قاری احمدبخش سیالوی،پیر فاروق احمد،مولانا محمدسلیم نعیمی اورسید محمدآصف حسین شاہ کامی سمیت عہدیداران وکارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔