میرپورخاص پولیس کی کی سپاری گٹکا فروش عناصر کے خلاف بڑی کاروائی 72 من سپاری، 254 کٹے اور گٹکے بنانے کا خام مال برآمد

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 16 جنوری 2024 12:53

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جنوری 2024ء ) ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر شاھجھان لشاری، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد امتیاز تھیبو، ایس ایچ او تعلقہ سنجے کمار کی ہمراہ اسپیشل ٹیم گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ کوٹ غلام محمد تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم بنام ساجد حسین ولد خان محمد قائم خانی کو گرفتار کرلیا جبکہ امجد ولد خان محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 72 من سپاری ٹوٹل 254 کٹے، گٹکا بنانے کا خام مال برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 15/2024 زیر دفعہ 8/10 کوٹ غلام محمد تھانے میں درج کیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

متعلقہ عنوان :