Live Updates

ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں سابق صدر سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

منگل 16 جنوری 2024 15:17

ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی شخصیت کی معترف نکلیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ریحام خان ایک شادی کی تقریب کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کر رہی ہیں۔یہ دو روز قبل کراچی میں سرانجام پانے والی سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی جس میں آصف زرداری ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت کئی اہم اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس شادی میں تمام وزرائے اعلی ، گورنر،مختلف قبائلی سردار سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر وہاں موجود افراد ان سے مصافحہ کررہے ہیں، اسی دوران ریحام نے بھی سابق صدر سے سامنا ہونے پر انہیں آداب کے انداز میں جھک کر سلام کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرنے والی ریحام نے اس ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ ، زرداری صاحب انتہائی شائستہ اور فطری طور پر خوشگوار مزاج کے مالک ہیں۔ریحام کے مطابق اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بختاور، بلاول اور آصفہ اتنے خوبصورت آداب کے مالک ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات