
گلوبل فنڈ آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کو 281.5 ملین ڈالر کی خصوصی گرانٹ دے گا
گرانٹ سے ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر سے گلوبل فنڈ اور یواین ڈی پی کے وفد کی ملاقات
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 جنوری 2024
20:40

(جاری ہے)
نگراں حکومت پنجاب عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گلوبل فنڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹی بی، ایڈز اور ملیریا کا مقابلہ کرنے کیلئے 281.5 ملین ڈالر کی خصوصی گرانٹ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں ان امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس گرانٹ سے متعدی امراض کی روک تھام، صحت کے نظام کو مربوط بنانے اور ادویات کی فراہمی آسان بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں کے اعداد وشمار کے تناظر میں گلوبل فنڈ کے تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی اور مستقبل میں پروگرام کی توسیع اورکپیسٹی بلڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں 45 ایڈز سکریننگ اور کونسلنگ سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے کنٹرول میں یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعاون کے مشکور ہیں۔ گلوبل فنڈ کے وفد نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اقبال اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل اور ڈاکٹر ید اللہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
-
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
-
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان کا شدید ردعمل
-
پاکستان میں موبائل سیکٹرپرٹیکس خطے میں سب سے زیادہ ، جی ایس ایم اے کی رپورٹ جاری
-
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی، علیمہ خان
-
محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدتگی،وفاقی وزیرداخلہ
-
201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز
-
سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا
-
بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟
-
بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
-
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں 1 اہلکار شہید 3 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.