سندھ ہائی کورٹ نے فہمیدہ مرزا اورذوالفقارمرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جمعرات 18 جنوری 2024 17:11

سندھ ہائی کورٹ نے فہمیدہ مرزا اورذوالفقارمرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اعتراض کنندہ کے وکیل،نجی بینک اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اعتراض کنندہ کے وکیل نے دلائل کے لئے اجازت طلب کی جس پر عدالت نے اعتراض کنندہ کے وکیل کو دلائل کی اجازت دے دی۔ وکیل اعتراض کندہ نے دلائل میں کہا کہ درخواستگزاروں کے وکیل نے اسٹیٹ بینک کے لیٹر کا حوالہ دیا ہے۔ 3 جنوری 2024 کو اسٹیٹ بینک کے لیٹر میں لکھا ہوا ہے کہ فہمیدا مرزا قرضے کی گارنٹیئر ہیں۔

(جاری ہے)

گارنٹی لیٹر میں فہمیدا مرزا نے لکھا ہے کہ وہ مرزا شوگر ملز کی چیئرپرسن اور سی ای او تھیں۔

گارنٹئر کمپنی کے نام پر قرضہ کے یا ذاتی طور پر قرضہ لے اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے اس طرح کے کیسز سے متعلق ججمنٹس بھی موجود ہیں۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ سعدیہ جاوید کون ہیں اعتراض کنندہ کے وکیل نے کہا کہ سعدیہ جاوید اعتراض کنندہ ہیں۔ عدالت نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔