ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، مریم نواز
یہ دونوں کوئی معمولی واقعات نہیں ان کے پیچھے پوری داستان ہے،8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا،حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب
فیصل علوی جمعرات 18 جنوری 2024 16:58
(جاری ہے)
8 فروری کوحافظ آباد سمیت پورے ملک میں شیر دھاڑے گا۔ جس شخص نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا وہ آج یہاں بیٹھا ہے۔ مریم نواز نے مزیدکہا کہ 9 مئی والے چار سال رہنے کے باوجود ملک میں مہنگائی کو لانے کے ذمہ دار ہیں، جب کہ 28 مئی والوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں روزگار اور لیپ ٹاپ دئیے، ملک میں روٹی سستی کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، حافظ آباد والے بتائیں وہ 8 فروری کو 28 مئی والوں کا ساتھ دیں گے یا نو مئی والوں کا ؟ انہوں نے کہا کہ 28 مئی والوں نے ملک کوسنوارااور ترقی دی جبکہ 9 مئی والوں نے ملک کو بگاڑا،یہ لوگ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دارہیں۔
ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی ہے جو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 28 مئی والوں نے ملک کو بنایا جب کہ 9 مئی والے ملک میں آگ لگانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سائرہ افضل تارڑ کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں روٹی 2 روپے کی جبکہ 9 مئی والوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ ملک میں22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کوصرف نواز شریف نے ختم کیا تھا ۔ یہاں کارخانے لگائے گئے تھے روزگار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل یہی سوچتے ہیں کہ ملک سے مہنگائی کاخاتمہ کیسے کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست ‘ مصر کا بھی فریق بننے کا اعلان
-
ٹی وی پر بیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے .جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ادویات کی قلت اور عدم دستیابی کی شکایت کیلئے پہلی بار موبائل ایپلی کیشن متعارف
-
چین کے چڑیا گھر نے کتوں کو رنگ کرکے شائقین کے سامنے ”پانڈا“ بناکر پیش کردیا
-
وفاقی وزیرداخلہ کا مٹیاری قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
-
خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم
-
ملک کو درپیش سنگین چیلنجز میں ہماری توجہ اقتصادی ترقی پر ہے، وزیراعظم
-
افغانستان: شدید بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں افراد ہلاک
-
لاہور کے ہر علاقے میں بلاامتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے، مریم نواز
-
موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کی خیرخواہی نہیں، چوہدری پرویزالٰہی
-
آئی ایم ایف کا بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور‘حکومت کا آئی پی پیزکے معاہدوں پر نظرثانی سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.