جی ڈی اے کی قیادت کا ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعرات 18 جنوری 2024 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) جی ڈی اے کی قیادت نے عدالت عالیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو الیکشن 2024 میں حصہ لینے کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بیشک یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور اس فیصلے سے ملک میں آئین کی سربلندی میں اضافہ ہوگا - اس فیصلے نے RO کی جانب سے مرزا فیملی کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کو رد کردیا- لحاظہ ان RO کا اپنے منصب پر رہنا انصاف کے تقاضوں کی نفی ہوگی- کیونکہ ان سے اب الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کی کوئی توقع نہی ہے۔

سردار عبدالرحیم مزید کہا کہ جی ڈی اے نے مسلسل یہ مطالبہ رکھا ہے کہ گزشتہ 15 سال کی حکومت میں پلنے والے اہلکار پیپلز پارٹی کے جیالوں کی مانند آپوزیشن کے نمائندوں کو غیر قانونی طور پر حراساں کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور صاف شفاف انتخاب کروانے کی نیت نہیں رکھتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ سندھ بھر میں RO کو تبدیل کر کے انتخابات کو صاف شفاف بنانے کو یقینی بنانے کے لیے اچھی شہرت کے افسر عدلیہ یا وفاقی حکومت کے اداروں سے لیے جائیں