<تاج پورہ میں بھی گلبرگ و ڈیفنس جیسی سٹیٹ آف دی آرٹ کھیلوں کی سہولتیں ، 7 برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس مکمل،وزیراعلی محسن نقوی نے افتتاح کر دیا
;وزیر اعلی محسن نقوی نے بیڈ منٹن اور سنوکر کھیلی،صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، سی سی پی او، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام نے بھی مختلف سپورٹس کھیلیں
جمعرات 18 جنوری 2024 21:45
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کی ۔
وزیراعلی نے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اور اعلی معیار پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے او ران کی ٹیم کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز 2017 میں کیا گیا، بدقسمتی سے 7 سال سے یہ منصوبہ بھی التواء کا شکار رہا۔ 8 کنال پر تعمیر کیے گئے سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین، فیملیز کے لیے 20 سے زائد ان ڈورسپورٹس فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان تب ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا گیا،اب چیف سیکرٹری بنے ہیں تو سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے ہیں۔لاہور میں مجموعی طور پر11سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس8کنال پر محیط ہے،علاقے میں کھیل کیلئے گرائونڈ موجودنہیںتھے، یہ سپورٹس کمپلیکس ایک نعمت سے کم نہیں۔نوجوانوں اور کھیل کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں،کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر انتظام گلوبل ویلج مال کی بڈنگ مکمل ہو گئی ہے یہ منصوبہ 5برس سے رکا ہوا تھا۔ گلوبل ویلج مال کا فروری کے پہلے ہفتے میںافتتاح کر دیں گے۔گلوبل ویلج مال لاہور میں ایک منفرد شاپنگ مال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی پراجیکٹس میں سردی اوردھند کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہیں۔کنکریٹ اور اسفالٹ کے کام کیلئے مخصوص درجہ حرارت درکار ہوتا،موسم کی وجہ سے مسائل ہیں۔ایف ڈبلیو او ، این ایل سی اور دیگر ٹیمز پوری کوشش کررہی ہیں کہ ایس ایل تھری پراجیکٹ الیکشن سے پہلے مکمل کر لیں۔ایک سوال کے جواب نے وزیراعلی نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپورانداز میں جواب دیا ہے۔کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی۔سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ آسان اقساط میں بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ماحولیاتی ماہرین کو سموگ سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کیا جائے گا اور مزید ریسرچ کریں گے۔پہلا اینٹی سموگ ٹاور 15سے 20دنوں میں نصب کر دیا جائے گا۔بند روڈ پراجیکٹ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،اظفر علی ناصر اور ڈی جی ایل ڈی اے زیادہ وقت وہاں گزراتے ہیں۔امامیہ کالوجی فلائی اوور 5فروری تک کھل جائے گا۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری سپورٹس، سی سی پی او، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.