کیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کےسلسلے میں 20جنوری اور22جنوری کوبجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 19 جنوری 2024 20:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 20جنوری اور22جنوری کو (روزانہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی ،نیز اسی دنوں میں سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ20جنوری اور22جنوری کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ 21جنوری کو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈکے ایف سی، واسا،کڈنی سینٹر، بیوٹمز، داریم، ائیر پورٹ روڈ، چشمہ،نوحصار، ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 22جنوری کے روز نیشنل ٹرانسمشین اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvٹرانسمشین لائن پر کام کے سلسلے میں 9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی جس کے باعث اس دورانیہ میں 120میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔

اثناء نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے خضدار تاسوراب شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 22جنوری اور 23جنوری کو (روزانہ) صبح8بجے سے شام 6بجے تک قلات سوراب اور قلات منگچر لائنوں سے بجلی کی فراہمی متاثرہوگی تاہم کیسکولوڈمینجمنٹ کے تحت اس دورانیہ میں متبادل انتظام کے زریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔