سابق مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار مہتاب احمد عباسی اور امان اللہ خان جدون عام انتخابات سے قبل ایک ہو گئے

جمعہ 19 جنوری 2024 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) خیبر پختون خواہ کے حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد سے بڑی خبر دو سیاسی حریف ایک ہو گئے۔ سابق مسلم لیگ ن کے رہنمائ سردار مہتاب احمد عباسی اور امان اللہ خان جدون عام انتخابات سے قبل ایک ہو گئے۔ سابق وزیر اعلی و سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے ایبٹ آباد کے این اے 17 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گروپ رہنما سرداد شہریار خان نے کہا کہ ہمارا گروپ چاہتا ہے کہ ہم علی خان جدون کی حمایت کریں اور اپنے گروپ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ این اے سترہ میں علی خان جدون کی حمایت کی جائے گی۔ ن لیگ کے امیدوار مہابت اعوان این اے سترہ سے امیدوار ہیں جبکہ علی خان جدون گزشتہ انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔ علی خان جدون کے والد امان اللہ جدون مشرف دور میں وزیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں اور 2008 کے عام انتخابات میں سردار مہتاب عباسی نے امان اللہ جدون کو ایبٹ آباد شہر کی نشست پر ہرایا تھا۔۔!!۔