![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
الیکشن سے 3 دن قبل صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں ان کو لگ پتہ جائے گا
سنا ہے نواز شریف نے لیہ کا جلسہ کینسل کر دیا، ان کے جلسے نہیں جلسیاں ہو رہی ہیں، جس طرح کا الیکشن کروایا جا رہا ہے اس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ملک کابیڑا غرق ہو جائے گا، بانی تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو
محمد علی
ہفتہ 20 جنوری 2024
20:33
![الیکشن سے 3 دن قبل صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں ان کو لگ پتہ جائے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_243f4_1702054357.jpg._2)
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا جبکہ عدالت کا فیصلہ معطل ہو چکا ہے سزائے یافتہ نواز شریف کو کلیئر کر دیا، میری نااہلی کے خلاف اپیل اور انسانی حقوق کے لیے دائر پٹیشن کو نہیں سنا جا رہا، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے باوجود 4 روز سے تحریری آرڈر جاری نہیں کر رہا، جس طرح کا الیکشن کروایا جا رہا ہے اس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ملک کابیڑا غرق ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مفرور کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی لیکن ہم آخری گیند تک لڑیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جو پی ٹی آئی چھوڑے گا وہ اپنا سیاسی مستقبل ختم کر لے گا، پی ٹی آئی کے پاس ووٹ بینک ہے اسی لیے اسٹیبلشمنٹ سے یہ پارٹی نہیں ٹوٹ رہی، الیکشن ختم ہوتے ہی لوگ پی ٹی آئی کی طرف آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں سیاست کروں گا بندوق ہاتھ میں نہیں پکڑوں گا، عزت ذلت زندگی موت رزق اقتدار سب اللہ دیتا ہے، الیکشن کمیشن کا میچ پہلے سے فکس تھا اسی لیے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے کو التوا دیا جاتا رہا۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں غالباﹰ جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، اقوام متحدہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیوں سے پہلے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمیٰ بخاری
-
اٹلی میں پاکستانی شہریوں کی گاڑی نہر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق
-
سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
-
پاکستان: جانوروں پر بے رحمی کا نیا واقعہ، گدھی کے کان کاٹ ڈالے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کیس ، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-
اندرون سندھ میں اب صحافیوں پر بار بار قاتلانہ حملے کیوں ہونے لگے؟
-
عید کے 3 دنوں میں ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے ، یوسف رضا گیلانی
-
خیبرپختونخواہ کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے،اسد قیصر
-
امریکہ: تائیوان کو اسلحہ اور ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.