پ*آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد بڑی غیرملکی سرمایہ کاری جلد متوقع

zمارچ سے پہلے دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:35

gاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ سے دوسری قسط کے اجراء کے بعد اب بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے اور مارچ سے پہلے دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متحدہ عرب امارات کے ساتھ 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا چکا ہے، دبئی کی لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، ڈی پی ورلڈ ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ کویتی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، کویتی کمپنی نے مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سرمایہ کاری کے لیے کمپنی کے ساتھ فنڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، کویتی کمپنی رینیوایبل انرجی میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مائننگ کرے گی۔