ً نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت

ہفتہ 20 جنوری 2024 22:35

ح*پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) پنجگور بونستان میں بی این پی عوامی کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر و حلقہ پی بی 29 سے امیدوار میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے قول وفعل میں تضاد ہے نیشنل پارٹی سیاست کے نام پر بزنس کررہی ہے عوام اسکے دور اور ہمارے دور کا موزانہ کریں انہیں خود یہ بات سمجھ آ جائے گی کہ یہ عوام کے نام پرکاروبار کرنے والی پارٹی ہے 2013 سے 2018 تک انکے جتنے بھی اسکیمیں تھیں انکے پیسوں سے یہ بنگلے بنا گئے اور اسکیمیوں کو نامکمل چھوڑ کرانکو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی صدر نے بونستان میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر اہم سیاسی وسماجی شخصیات نیشنل پارٹی کے کہنہ مشق ساتھیوں عبد الحمید سکنہ دازی بونستان حمیداللہ اور محمد ایوب کی سربراہی میں علی ، عبد الوہاب، حبیب اللہ، سعیداللہ، امان جان، مصور، حلال احمد، خلیل احمد، محمد علی، عبد الحق، عقیل احمد، صغیر احمد سمیت 55 افراد کے ساتھ جبکہ عبد الحق، عبد الوہاب، حبیب اللہ، عدیل احمد، جاوید علی، عبید محمد، لعل جان، وسیم احمد، خیر بخش، عبید، زبیر لطیف سمیت 80 افراد کے ساتھ محمد امین اور فدا نے 10 افراد کے ساتھ، حاجی اسحاق نے 5 افراد کے ساتھ، جمیل احمد، مقبول احمد، عارف ولد محمد یوسف، ابوبکر نے ایراپ سے 55 افراد کے ساتھ جبکہ سجاد یوسف، صلاح الدین، عدیل، لطیف، رشید اور حمزہ نے 15 افراد کے ساتھ، سعداللہ، انور، نے 8 افراد کے ساتھ، حیات ولد موسی نے اپنے 12 افراد کے ساتھ، آصف علی، ناصر علی، اور سہیل احمد نے 10 افراد کے ساتھ ابوذر ولد فضل کریم نے 8 افراد کے ساتھ، بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کردیا گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 نوراحمد بلوچ امیدوار برائے حلقہ پی بی 30 ٹو شکیل احمد قمبرانی بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نثاراحمد حاجی محمد یسین زہری عطا مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری سوچ اور نیشنل پارٹی والوں کی سوچ میں واضح فرق ہے وہ عوام کے نام پر بزنس کرتے ہیں اور ہم نے خدمت کا راستہ اختیار کر کے پنجگور کو آج ایک روشن مستقبل کی طرف روشناس کرادیا ہے ہر جگہ ہر محلے میں بی این پی عوامی کی کارکردگی کا ڈھنکا بجھتا ہے جو خود اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کی سیاست میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اسکیمیں منظور کی ہیں انکو مکمل بھی کیاہے نیشنل پارٹی کے دور کا ایک بھی کام مکمل نہیں ہے نیشنل پارٹی نے اسکیمیوں کے نام پر صرف کمائی کیا زاتی زندگیوں کو پررونق بنایا عوام کی حالت زار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے غیور عوام 8 فروری کو شعوری فیصلہ کریں اور کاروباری طبقہ کو موقع نہ دیں کہ وہ ایک بار پھر چور دروازے سے گھس کر عوام کے احساسات کو روندیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آج جس جگہ بی این پی عوامی کا عظیم الشان شمولیتی جلسہ ہے اس علاقے میں 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکمیں منظور کی ہیں جن میں روڑ ہسپتال واٹر سپلائی اسکیمیں شامل ہیں نیشنل پارٹی باقی پنجگور کو چھوڑ کر صرف بونستان میں ایک اسکیم کی نشاندہی کرائیں تو عوام انکو دونوں ہاتھوں سے سلام کرے گی عوام نیشنل پارٹی کو موقع نہ دیں یہ ایک قاتل پارٹی ہے جو اپنے اقتدار کے لیے سروں کا سودا لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتا ہے اس پارٹی کا ماضی گواہ ہے اس نے اقتدار کے لیے کس طرح بلوچستان کو لہولہاں کیا تھا عوام سوچ سمجھ اپنا ووٹ استعمال کریں اور بی این پی عوامی کی ترقی پسند سوچ کو سپورٹ کریں بی این پی عوامی کے پاس ویژن اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے انہوں نے کہا کہ بونستان میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کامیابی کی نوید ہے۔

۔