-جیکب آباد ، ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 74 امیدوار آمنے سامنے ہونگے

ئ* 4 لاکھ 97 ہزار 578 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 79 پولنگ انتہائی حساس قرار

پیر 22 جنوری 2024 18:45

[جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) جیکب آباد کی ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 74 امیدوار آمنے سامنے ہونگے، 4 لاکھ 97 ہزار 578 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 79 پولنگ انتہائی حساس قرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کُل 74 امیدوار آمنے سامنے ہونگے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 جیکب آباد پر 14 امیدوار، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 1 جیکب آباد پر 26 امیدوار، پی ایس 2 ٹھل پر 19 امیدوار اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر 15 امیدوار الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں، جیکب آباد کے 4 لاکھ 97 ہزار 578 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 میں 434پولنگ اسٹیشن قائم کی جائیں گی، جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 1 میں 194، پی ایس 2 میں 152 اور پی ایس 3 میں 168 پولنگ اسٹیشنز قائم کی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے ضلع کی 79 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیدیا ہے، ڈی آر او جیکب آباد کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر امن وامان کے لیے پولیس سمیت رینجرس اہلکاروں کو مقرر کیا جائے گا۔