سیاست اور ووٹ کو دینی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ عین عبادت ہے ،مولانا عبیدالرحمن

ہم پارلیمنٹ میں جاتے ہی اسلامی شقوں کی حفاظت [اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کیلئے ہیں، تقریب سے خطاب

پیر 22 جنوری 2024 20:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) جے یو آئی کے مرکزی رہنما وحلقہ این اے 45 کے امیدوار مولانا عبیدالرحمن نے کہا ہے کہ سیاست اور ووٹ کو دینی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ عین عبادت ہے ہم پارلیمنٹ میں جاتے ہی اسی لئے ہیں کہ اسلامی شقوں کی حفاظت اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں عوامی خدمت اگر ایمانداری سے کی جائے تو یہ بھی عبادت میں شمار ہوتی ہے ان تمام معاملات کا ثواب ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ووٹر کو بھی پہنچتا ہے وہ ظفر آبادکالونی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جسکے میزبان یعقوب خان کامرانی اور قاضی اشفاق تھے تقریب میں حلقہ پی کے 113 کے امیدوار کفیل احمد نظامی ۔

جے یو آئی کے رہنما احمدخان کامرانی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یعقوب بلوچ۔ قاری اعجاز فاروقی۔ کاکے شاہ۔ مفتی بشیر احمد۔ سعید بلوچ۔نمبردار ابراہیم۔ محمد نواز لچھرا۔ خلیفہ احسان اللہ۔سوہنا خان۔ٹھیکیدار قاسم۔ پی ایس احدسمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا عبید الرحمن نے کہا کہ سی پیک سمیت ڈیرہ کے تمام بڑے منصوبے جے یو آئی کی مرہون منت ہیں سیاسی مخالفین اپنا ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں بتا سکتے حتی کہ سوئی گیس کا منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا پی ٹی آئی کی مرکز میں چار سال اور اور صوبے میں نو سال حکومت رہی وی اس منصوبے میں معمولی اضافہ بھی نہیں کر سکی اور دعوے بڑے بڑے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کتاب کو ووٹ دیں صوبے میں انشااللہ ہماری حکومت بنے گی مرکز میں بھی ہمارا حصہ ضرور ہوگا ہم عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرینگے اور پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی مایوسی کی لہر کو ختم کرینگے روزگار کے مواقع فراہم کرینگیاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کفیل احمد نظامی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیاجمیعت اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریگی انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین عوام میں ہماری مقبولیت دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن قائد جمیعت کی ہدائیت پر ہم اخلاق کا دامن نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسلہ بھی ہم ہی حل کرینگے کسی اور میں دم خم نہیں ہے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمدخان کامرانی ۔

یعقوب خان کامرانی نے کہا کہ جمیعت کے مقابلے میں ایسے لوگ کھڑے ہیں جو چار چار پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں ہم مستقل مزاج اور غیرت مند لوگ ہیں عوام ایسے لوٹوں سے بچیں انہوں نے کہا کہ کہ ظفر آباد کے ہائی سکول۔ہسپتال نکاسی آب گلیوں اور بجلی وسوئی گیس کے منصوبے جے یو آئی کی مرہون منت ہیں آپ کے ووٹوں سے دوباہ حکومت آئیگی تو اس سے زیادہ کام کرینگے قاضی اشفاق نے سپاسنامہ میں عوام مسائل بیان کئے جبکہ مفتی بشیر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔