Live Updates

ق* لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں،احسن اقبال

)پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں، وہ روبوٹ بن چکے ہیں

پیر 22 جنوری 2024 21:45

) سیالکوٹ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 75 کے امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں، وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تاریخ میں ایسے یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے نوجوانوں کو سکھایا کہ کس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالنی ہیں۔ان کا دعوی تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، الیکشن جیتنے کے بعد ان کی جماعت ملک میں بجلی سستی کردے گی، غریب کے لیے روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2013 میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی تھی۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات