حویلیاں۔کوکل سرکل کی عوام نے مسلم لیگ (ن )کے حق میں فیصلہ دے دیا

پیر 22 جنوری 2024 22:00

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) کوکل سرکل کی عوام نے مسلم لیگ (ن )کے حق میں فیصلہ دے دیا۔گاؤں لکھیا اور گجل کے عمائدین نے این اے 16 سےمرتضی عباسی اور پی کے 44 سےسردار نلوٹھہ کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے یونین کونسل حویلیاں اربن کے گاؤں لکھیا اور گجل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج پاکستان کی عوام مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کے عوام کی ووٹ سے بھرپور کامیابی کے بعد ترقی کے نئے سفرکا آغاز کریں گے ۔اس موقع پر علاقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔