ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، زمینی اور فضائی آمد و رفت متاثر،شہریوں کو مشکلات
مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا، موٹر وے بھی مختلف مقامات سے بند
منگل 23 جنوری 2024 12:32
(جاری ہے)
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سید عمران احمد نے مزید کہا کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، کسی بھی معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا۔مختلف ایئرپورٹس پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث منگل کے روز بھی متعدد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ 4غیر ملکی پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کر دی گئیں۔شارجہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 182اور جدہ سے پشاور کے لیے ای آر 852کو لاہور اتارا گیا جبکہ کویت سٹی اور شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240اور 210بھی لاہور منتقل کردی گئیں۔سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کی غیر ملکی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی 4پروازیں پی کے 325، 326، ای آر 540اور 541اڑان نہ بھر سکیں۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کی601، پی کے 602، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 262اور دبئی کی پرواز پی کے 233 بھی روانہ نہ ہو سکی۔اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پی کے 181، العین کی پرواز پی کے 143جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 6369اور پی کے 370بھی منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کوئٹہ کے لیے پی آئی اے کی 2پروازیں پی کے 322، 323، لاہور سے کراچی کے لیے پروازیں پی کے 6313، ای آر 520، 525، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پروازیں پی کے 310، 311اور ملتان کی پروازیں پی کے 330، 331بھی اڑان نہ بھر سکیں۔اسی طرح ملتان سے شارجہ کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 293، 294، کراچی سے جدہ کے لیے ای آر 811اور پشاور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 217بھی روانہ نہ ہو سکی۔ دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح کی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکی، پرواز FJL-674کے کپتان نے طیارے کو کئی بار لینڈ کرانے کی کوشش کی، پرواز میں 150سے زائد مسافر سوار تھے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.