این اے 230 میں کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی،ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 24 جنوری 2024 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 230 میں ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی امیدوار نہیں ہے اس لیے اس کی دستبرداری کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اس حلقے میں ہم نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے اور میڈیا میں چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔