سردیوں میں گیس صارفین کی حق تلفی کرنے والے صارفین کے خلاف کاروائیاں جاری 70کمپریسر برامد

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 24 جنوری 2024 16:41

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2024 ء) شیخوپورہ سوئی گیس ریجن کے یو ایف جی ڈیپارٹمنٹ نے جنرل مینجر احسان اللہ بھٹی کی ہدایت پرچیف انجنئیر محمد خالد نواز،سب انجنئیر محمد اصف،محمد اجمل محمد فاروق عظیم اور محمد رضوان کی سربراہی میں شیخوپورہ ریجن کے مختلف علاقوں معراج پورہ ،چھاپہ مینارہ ، راؤ پارک ،اور مدینہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگا کر دیگر گیس صارفین کی حق تلفی کرنے والے افراد کے خلاف گھروں میں چھاپے مار کر 70سے زائد کمپریسر یونٹ برآمد کر کے کنکشن صارف کے خلاف باظابطہ کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

ریجنل مینجر سوئی گیس احسان اللہ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے اس سے دیگر صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سوئی گیس کے کمرشل اور گھریلو صارف جو اس غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اس کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی ہوگی۔احسان اللہ بھٹی نے مزید کہا کہ موسم سرما کے دنوں میں ہر گھر میں گیس کا استعمال معمول سے زیادہ ہے محکمہ گیس کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام حاصل دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے جبکہ کمرشل اور گھریلو سطح پر گیس چوری کرنے کے خلاف بھی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات آفیسر اور دیگر ملازمین بہتر انداز سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :