صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 25 جنوری 2024 22:12

صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دیں، صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔ این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کر دی۔ اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔