برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعرات 25 جنوری 2024 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں بجلی کھمبوںکی شفٹنگ اوربرقی لائنوںکے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 26جنوری کو(بروزجمعہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈاورنواںکلی زرغون بائی پاس فیڈروںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔دریں اثناء 27جنوری کو (بروزہفتہ )مری آباد گرڈکے کاسی ون اور سٹی فیڈروں سے صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے صاحبزادہ فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواںکلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسکے علاوہ ہفتہ کے روز سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن ، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز 27جنوری کے روزشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی ،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔