میں کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہو رہا ہوں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،میر شاکر حسینکھوسہ

جمعرات 25 جنوری 2024 23:09

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) حلقہ این اے 255 کے آزاد امیدوار میر شاکر حسین کھوسہ نے کہا کہ میں کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہو رہا ہوں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے الحاج مرحوم میر نبی بخش کھوسہ مرحوم میر ظہور حسین کھوسہ کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے انکے مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 255 کے آزاد امیدوار میر شاکر حسین کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد اوستہ محمد چھتر جعفر آباد صحبت پور مسائلستان کا گڑھ بن چکے ہیں ڈیرہ اللہ یار سٹی تو تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے محسنوں کے رفقاں کے ساتھ ملکر ورک کر رہے ہیں انشااللہ تعالی باشعور عوام حلقہ این اے 255 و حلقہ پی بی 16 پر اپنا قیمتی ٹ دیکر کامیاب بنائے گے ان کا کہنا تھا کہ پٹ فیڈر کینال اور حیردین ڈرینج خستہ حالی کا شکار ہیں نصیر آباد گرین بیلٹ میں شمار ہوتا ہے اسکی بھل صفائی اور پشتوں کی مضبوطی کیلئے کام اشد ضرورت ہے اور حیردین ڈرینج پر کام نہیں ہوا تو صحبت پور کو ہر وقت سیلاب کا خطرہ رہتا ہے یہ ہماری ترجہات شامل ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ سال 2010 \ 2012 اور 2022 سیلاب کی وجہ سے گنداخہ صحبت پور چھتر نصیر آباد اوستہ محمد جعفر آباد مکمل طور ڈوب گئے تھے سیلاب کی وجہ سے روڈز تباہ ہوئے مگر آج تک کسی نمائندہ نے کام نہیں کیا ہے ان علاقوں میں کاموں کی اشد ضرورت ہے اگر باشعور عوام نے اپنا قیمتی ٹ دیکر کامیاب بنایا تو علاقے کی بہتری کیلئے کام کر دکھائیں گے۔